واشنگٹن(اے پی پی)بینوئٹ پیئر اور ہوبرٹ ہرکاز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ونسٹن سالم ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔ ہفتہ کو امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں فرانسیسی کھلاڑی بینوئٹ پیئر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کے کھلاڑی سٹیو جانسن کو 1-6، 6-0 اور 6-0 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پولینڈ کے کھلاڑی ہوبرٹ ہرکاز نے کینیڈین کھلاڑی ڈینس شاپو والووو کو 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔