اسلام آباد(خبر نگار)ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بیٹ مٹیاری بہٹ شاہ کے قریب ہائی وے پر آئل ٹینکرسے بہتے مادہ کے کسی بڑے حادثے سے بچالیاگیا۔ آئل ٹینکرجس میں آتش گیر کیمیکل معدہ 2EH لوڈ تھا جوکہ کراچی سے لاہور کے لیے جا رہا تھا دوران سفر پائپ پھٹنے کی وجہ سے مادہ ہائی وے پر بہہ رہا تھا ٹرالر ڈرائیور محمد ریاض نے بروقت موٹر وے پولیس ہیلپ لائن 130 پر مدد کے لیے کال کی جس پر پیٹرولنگ پر مامور ٹائیگر تھری کے افسران موقع پر پہنچے گئے اور اپنے کنٹرول میں متعلقہ اداروں کو اطلاع دی اور کونز، ایکسیڈنٹ بورڈ روڈ پر لگا کر ٹریفک کو بغیر کسی رکاوٹ کے چلادیا بعد ازاں ایڈمن افسر مٹیاری کی سربراہی میں مذکورہ آئل ٹینکر کو ہائی وے سے دور سائڈ پر محفوظ مقام پر کھڑا کرادیا نیز موقع پر موٹر وے پولیس، فائر بریگیڈ، پولیس موبائل، ایمبولینس موجود رہے۔ اس طرح موٹروے پولیس مٹیاری کی بروقت کوشش سے آئل ٹینکر اور دوسرے روڈ یوزر اور علاقہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہے ۔