کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے حالاتِ وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کی نااہلی اور ناکامی کا کھلا ثبوت ہیں، پاکستانی معیشت کو چلانے والے شہر کو اقتدار کی ہوس نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے، مون سون کی بارشوں اور عید الاضحیٰ کے بعد سے حکومتی نااہلی نے کراچی کو انسانی المیے کے دہانے پر پہنچا دیا ہے. دو ہفتے گزر جانے کے باوجود سیوریج کا گندا پانی اب تک گھروں سے باہر نہیں نکالا جاسکا ، جگہ جگہ گٹر ابل رہے ہیں اور جا بجا موجود کچرے کے ڈھیروں سے شہر میں شدید تعفن اور وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں، جبکہ اسپتالوں کا حال یہ ہے کہ مریضوں کو دینے کیلئے ادویات تک موجود نہیں، وفاقی حکومت، حکومت سندھ اور بلدیاتی ادارے عوام کے بنیاد مسائل کی فراہمی میں مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کی بربادی کا نوٹس لیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں ڈسٹرکٹ کمیٹیز اور تمام ٹاؤنز کمیٹیز کیانچارجز و اراکین کا اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیکیا. مصطفٰی کمال نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر اسپرے مہم کا آغاز کرے، مضافاتی علاقوں خصوصاً ندی نالوں کے قریب جراثیم کش اسپرے کیا جائیں تاکہ مکھی، مچھر اور دیگر جراثیم کا خاتمہ ہو سکے۔ اس کے علاوہ تجارتی مراکز اور عوامی اجتماعات کے مقامات پر بھی جراثیم کش اسپرے کا خصوصی اہتمام کیا جائیں جبکہ گنجان آبادیوں اور تنگ گلیوں میں جہاں اسپرے گاڑیوں کا جانا ممکن نہیں وہاں دستی اسپرے مشینوں کے ذریعے اسپرے کا انتظام کیا جائیں جبکہ ندی نالوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے. علاوہ ازیں لیاقت آباد سے نوجوانوں کے ایک بڑے وفد نے مصطفی کمال کے نظریہ سے متاثر ہو کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے اعلان پر چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد پڑھ لکھے، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیج کر ملک کی تقدیر بدلنا ہے۔
کراچی کے حالات پرتمام اداروں کی ناکامی کھلاثبوت ہے ،مصطفی کمال
Aug 25, 2019