ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)وزیراعظم عمران خا ن کی طرف سے گزشتہ دنوںملک میںتوانائی کے نئے پراجیکٹ قائم کرنے کی نویدسناتے ہوئے قوم کو سستی بجلی مہیاء کرنے کی خوشخبری سنائی تھی،جس پر عو ام میںخوشی ومسرت کی لہردوڑگئی،تاہم ٹیکسلاواہ سر کل کے علاقوںمیںارسال کیئے جانے والے ماہانہ بجلی کے بلوںمیںبھاری رقومات کے اندراج نے گھریلوصارفین کے ہوش اڑاکررکھ دیئے ،لا تعد اد گھریلوصارفین بجلی ٹیکسلاواہ کے علاقوں میں مو جو دو اپڈاکے دفاترمیںبلوںکی درستگی اوراقساط کرانے کیلئے طواف کرتے پائے گئے،نمبردارملک غلام حید رآف پنڈگوندل ٹھٹھہ خلیل روڈ نے بتایاکہ میراگھر یلو بل معمول کے مطابق زیادہ سے زیادہ سات ہزارر و پے ماہانہ آیاکرتاتھا،جوکہ اب گزشتہ مہینے اٹھارہ ہزار ،روپے اور28اگست کوجمع کرانے کی تاریخ والے نئے ماہانہ بل میں27ہزارروپے کی رقم ڈالی گئی ہے ،فریداحمدسرائے کھولانے بتایاکہ میںریٹائرڈملازم ہوں،میری پنشن بارہ ھزارروپے ماہانہ ہے،گزشتہ ماہ ساڑھے نوھزار،اورموجودہ رواںمہینہ میںسا ڑ ھے بارہ ھزارروپے بل بجلی موصول ہواہے،قاری محب النبی نے بتایاکہ میرامحدودگھرانہ ہے،کرو ناو ائرس کے دوران حکومت نے جوصارفین بجلی کے سا تھ بل بجلی جمع نہ کرانے کی ہدایت جاری کرکے قدم اٹھایاتھا،اس پرمیرے سمیت لاتعدادگھریلو صا ر فین بجلی بہت زیادہ خوش اورموجودہ حکومت کے ممنو ن احسان تھے،مگرہمیںکیاپتہ تھاکروناوائرس کے دو ماہ بعدموجودہ حکمران بجلی کے بلوںکی مدمیں ہزا ر و ںروپے کی رقومات ڈال کرہمیںمعاشی پہاڑکے بھا ری پتھرکے نیچے دباکررکھ دینگے،آج عام دیہاڑی دارمزدور،ریٹائرڈملازم،طالب علم،کسان سے لے کرسرکاری وپرائیویٹ ملازم تک واپڈاحکام کی طر ف سے موصولہ بلوںکی بھاری رقومات سے سخت پر یشان اورمضطرب ہیں،صا ر فین بجلی کاکہناتھاکہ اگرحکومت نے کروناوائرس کے دوران’ ’چھوٹ‘ ‘اورمہربانی کانعرہ لگاکے جوبلو ںمیںرعایت کرنے کی احسان بھری گردان آسمان تک بلندکی تھی،تو پھر دوماہ بعدسابقہ مہینوںکے بجلی استعمال کے اخراجات کی وصولی کرتے وقت اس طر ح کاتیزدھارآلہ استعمال نہیںکرناچاہیئے تھا ،انکا کہناتھاکہ وا پڈ اکے دفاترمیںموجودعملہ نہ اقساط کرنے کوتیا ر ہے،اورنہ ہی اس معاملہ میںکوئی اورمدداوررعایت کرنے کوتیارہے،ملازم پیشہ دیہاڑی دار،اوربے ر وزگارطبقہ موجودہ حکمرانوںنے معیشت کے حوالے سے ایک ہی قطارمیںکھڑاکرکے رکھ دیاہے۔