فتح جنگ( نامہ نگار)سابق امیدوار حلقہ پی پی 4حاجی ملک ریاست علی سدھریال نے کہا ہے کہ حلقے کے عوامی نمائندوں کی بے حسی اور عدم توجہی کے باعث فتح جنگ کھوڑ روڈ اس وقت کھنڈرات کامنظر پیش کر رہا ہے موجودہ حکومت کو آئے ہوئے بھی دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے متعدد بار عوام کو اس روڈ کی تعمیر بارے خوشخبری سنا ئی جا چکی ہے لیکن ابھی تک کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا ہے انھوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں بھی وزیر صاحب کا تعلق اسی حلقے سے تھا جبکہ اب بھی اس حلقے کے نمائندے کابینہ میں وزیر ہیں لیکن عوام اور علاقے کا کوئی پرسان حال نہیں ہے مون سون بارشوں کے باعث اس سڑک پر کئی حادثات ہو ئے ہیں انھوں نے کہا کہ محکمہ ہائی وے پنجاب نے اس روڈ کی مرمت پر کبھی توجہ نہیں دی اپنی مدد آپ کے تحت کچھ لوگوں نے گڑھوں کی بھرائی کی تاکہ محکمہ کو شرم آجائے لیکن بے حسی کی انتہا ہے کہ ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی یہ روڈ اب گاڑیوں کے استعمال کے قابل نہیں رہا پلوں کی حالت نا گفتہ بہہ ہو چکی ہے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے انھوں نے کہا کہ ہائی وے کو ٹول پلازوں سے اربوں روپے کی سالانہ آمدن ہو رہی ہے لیکن تعمیر و مرمت پر توجہ نہیں دی جاتی انھوں نے کہا کہ فتح جنگ تلہ گنگ روڈ بین الصوبائی شاہراہ ہے جس سے کراچی تا مانسہرہ گلگت اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں تک بھاری گاڑیاں گزرتی ہیںبلوچسان سندھ اور کے پی کے کو اسلام آباد پنڈی سے ملانے والے یہ سڑک حکمرانوں اور پراونشل ہائی وے کی آنکھوں سے اوجھل ہے 25سال سے زائد کا عرصہ گزرا اسے تعمیر ہوئے اس کے بعد تک اب تک حکومت نے اس لاوارث روڈ کی تعمیر و مرمت پر توجہ نہیں دی انھوں نے اب اس علاقے کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے کسی وقت بھی کوئی احتجاجی تحریک شروع ہو سکتی ہے لہذا حکومت پنجاب ہوش کے ناخن لے اور فتح جنگ پنڈی گھیب روڈ کی تعمیر شروع کرے ۔
فتح جنگ کھوڑ روڈ کھنڈرات کامنظر پیش کر رہا ہے،ملک ریاست سدھریال
Aug 25, 2020