گوجرخان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما و امیدوار حلقہ پی پی 9راجہ بابر کرامت اوررکشہ ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر احمد شاہ خان نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ میاں نوازشریف عوام کے ہردلعزیز لیڈر ہیں جو عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان نے تعمیرو ترقی کی حقیقی منازل طے کیں میاں نوازشریف کا دوراقتدار پاکستان کی تاریخ کاسنہری دور تھا انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی عوام میں بے پناہ مقبولیت کے باعث موجودہ حکمران بوکھلاہٹ کاشکار ہیں اور میاں نوازشریف کیخلاف من گھڑت اور بے بنیادپر وپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں مگر کسی طرح کے او چھے ہتھکنڈوں کے ذریعے عوام کے دلوں سے میاں نوازشریف کی محبت کو نکالا نہیں جا سکتا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث عوام کا کوئی پرسان حال نہیں عوام میاں نوازشریف کے دور اقتدار کو یاد کرتے ہیں اور وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب ایک بار پھر میاں نوازشریف پاکستان کی باگ ڈور سنبھال کر ملک کو تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔