گوجرخان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 8 چوہدری جمیل احمد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل گوجرخان میں تمام مسلم لیگیوں کو متحد ہوکر مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنا چاہیے اور تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر صرف پارٹی کے لیے مخلصانہ محنت کرنی چاہیے اور پارٹی قائدین جس امیدوار کو بھی ٹکٹ جاری کریں باقی سب مل کر پارٹی کی کامیابی کے لیے کوشش کریں چوہدری جمیل احمد نے مزید کہا کہ اگر مجھے موقع ملا تو تعلیم اور صحت کے شعبے میری ترجیحات میں شامل ہوں گے سب سے پہلے پوٹھوہار یونیورسٹی کے لیے کام کروں گا تاکہ تحصیل گوجرخان کے باسیوں کو اعلیٰ تعلیم کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد کا رخ نہ کرنا پڑے اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کا ایشو ہے جس کے متعلق کوئی بھی عوامی نمائندہ سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا پینے کے صاف پانی کے لیے مختلف علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ انتہائی ضروری ہیں اور میری کوشش ہوگی کہ حلقہ کے عوام کو پینے کا صاف پانی میسر ہو۔
تحصیل گوجرخان میں تمام مسلم لیگیوں کو متحد کرنا چاہیے،چوہدری جمیل
Aug 25, 2020