سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی، انڈیکس میں 181 پوائنٹس اضافہ

Aug 25, 2020

لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اْتار چڑھاؤ کے بعد 181.01 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ٹریڈنگ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اورانڈیکس 150 پوائنٹس بڑھ گیا تاہم اس کے بعد مندے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ایک موقع پر انڈیکس 39 ہزار 473 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم آخری لمحات میں تیزی کی واپسی ہوئی جس کے باعث کاروبار کا اختتام 181 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا، جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار 802 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ کاروبار میں 0.46 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ 17 کروڑ 26 لاکھ 4 ہزار 481 شیئرز کا لین دین ہوا۔

مزیدخبریں