راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) ڈی سی راولپنڈی کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی کے ہر شہری کوتحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،میں عنقریب مدینہ کلاتھ مارکیٹ کا دورہ بھی کرونگا،جہاں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لونگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران پنجاب و ضلع راولپنڈی کے صدر شرجیل میر کی قیادت میں مدینہ کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کے وفد سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ، وفد میں صدر مدینہ کلاتھ مارکیٹ شیخ اکرم، سینئر نائب صدر شیخ اورنگزیب، جنرل سیکرٹری جمیل الدین شیخ ،شیخ وسیم ،رانا عمران ،فرحان شیخ موجود تھے ، شرجیل میر نے ڈی سی راولپنڈی کو بتایاہے کہ 2013میں محرم الحرام کے موقع پر سانحہ راجہ بازار پیش آیا تھا،جس میں جہاں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا،وہیں مدینہ کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کی 110دکانیں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں تھیں ،جن میں اربوں روپے کا سامان موجود تھا،جس کے معاوضے کا صوبائی حکومت نے ان تاجروں سے وعدہ کیا تھا جو کہ آج تک ایفاء نہ ہوسکا۔،اس سانحہ کے بعد مدینہ کلاتھ مارکیٹ کے تاجر نفسیاتی مریض بن گئے ہیں ،اور وہ اب ہر محرم الحرام میں اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ،اس لئے فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے ۔
ضلع راولپنڈی کے ہر شہری کوتحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،ڈی سی
Aug 25, 2020