شام: ایرانی ملیشیائوں کے زیر انتظام علاقے اور عرب گیس پائپ لائن میں دھماکے 

دمشق(این این آئی)شمالی شام کی درعا گورنری میں نوی شہر میں گذشتہ روز تل الجابیہ کے مقام پر زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یہ دھماکے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاوں کے زیرانتظام علاقے میں ہوئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکے اسرائیلی فوج کی شام میں ایرانی ملیشیاوں کے مراکز پر ہونے والی بمباری کا نتیجہ ہو سکتے ہیں، جب کہ بعض ذرائع نے اسے بارودی سرنگوں یا ناکارہ بموں کے دھماکے قرار دیا ۔دوسری جانب  عرب گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی گئی جس کے سبب شام میں مکمل اندھرا چھا گیا اور ملک بھر میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔کچھ پاور اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی دوبارہ بحال کردی گئی ہے جبکہ صوبوں میں آہستہ آہستہ بجلی کی فراہمی بحال کی جائے گی۔شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے وزیر بجلی کے حوالے سے بتایا کہ دمشق کے علاقے میں رات گئے پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے ،جس کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...