آئی جی اسلام آباد لفٹ دینے کے بہانے وارادتیں کرنے والے گروہ کو پکڑیں

Aug 25, 2020

مکرمی‘ ان دنوں اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن اور جی ٹن کے درمیان سماج دشمن عناصر کا کینگ مسافروں کو لفٹ دینے کے بہانے شریف شہریوں کی جیبیں صاف کررہا ہے۔ یہ گروہ پریشان لوگوں کو لفٹ دے کر لوٹنے کے بعد ویران جگہ چھوڑ دیتا ہے ۔ 23 اگست بروزاتوار میرے ساتھ بھی ایسی واردات ہوئی ٹیکسی پر 4 ’’ڈکیٹ‘‘ صبح پونے نو بجے جی ٹن اشارہ کے پاس رکے اور مجھے زیروپوائنٹ تک لفٹ دینے کے بہانے بیٹھا لیا۔ پانچ چھ منٹ کی مسافت کے بعد اس گروہ نے دروازہ بند کرنے کی آڑ میں میری جیب صاف کر دی جس میں بجلی کے بل کے واجبات 10500 کیساتھ نقدی بھی تھی یہ گروہ مجھے کراچی کمپنی کے پاس زبرستی اتار گیا۔ میں آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے اپیل کرتا ہوں کہ اس گروہ کو گرفتار کرکے لوگوں کو ان کے ظلم سے بچائیں۔( بابر ظہیر‘ اسلام آباد0300-9747294)

مزیدخبریں