’’ارب پتی ہو‘ کرونا کیلئے صرف 5 ہزار دینار‘‘تیونس کے سپیکر کا گھیراؤ‘ آبائی شہر کا دورہ کئے بغیر الٹے پاؤں واپس

Aug 25, 2020

تیونس (آن لائن) تیونس کے شہریوں نے پارلیمنٹ کے سپیکر راشد الغنوشی کو بھگا دیا۔ الغنوشی اپنے آبائی شہر الحامہ پہنچے تھے۔ ان کی آمد کا مقصد کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد شہر میں صحت کے حوالے سے صورت حال کی جان کاری حاصل کرنا تھا۔ تاہم پارلیمنٹ کے سپیکر کو آمد کے فوراً بعد ہی شہریوں کی جانب سے غم وغصے کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں نے اکٹھا ہو کر الغنوشی کے سامنے "اِرحل" (چلے جاؤ) کے پر زور نعرے لگانے شروع کر دیئے۔ الحامہ کے شہری الغنوشی کے پر سخت برہم تھے جنہوں نے اربوں کی دولت کا مالک ہونے کے باوجود شہر میں کرونا کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے 5 ہزار تونسی دینار (2000 ڈالر) جیسی چھوٹی سی رقم عطیہ کی۔

مزیدخبریں