اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں سیکٹر جی الیون سے خواجہ سرا کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق خواجہ سرا کی لاش سیکٹر جی الیون کے فلیٹ سے ملی ہے خواجہ سرا کو کس نے اور کیوں مارا تفتیش شروع کر دی گئی ہے، پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے اور لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا کے لواحقین لاش لیکر نارووال روانہ ہو گئے ہیں ۔
اسلام آباد سیکٹر جی الیون کے فلیٹ سے خواجہ سراء کی نعش برآمد
Aug 25, 2020