لاہور (اپنے نامہ نگار سے) آخری موقع دیتے ہوئے بینکنگ جرائم کی عدالت کے خصوصی جج منیر احمد جوئیہ نے نواز شریف کے کزنوں کی ملکیت شریف انڈسٹریز کے بنک نادہندہ ہونے کے کیس کی سماعت سات ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے نواز شریف کے کزن میاں طارق شفیع کو گزشتہ روز عدالت میں طلب کر رکھا ہے لیکن ملزموں کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ پیشی پر ملزم پیش نہ ہوئے تو ان کا آئی ڈی کارڈ، پاسپورٹ، بنک اکاؤنٹ بلاک کر دیئے جائیں گے۔ ملزمان گزشتہ دس ماہ سے عدالت میں پیش نہ ہوکر اپنے وکلاء کے ذریعے تاریخیں دے رہے ہیں۔ جبکہ ملزمان کو عدالت میں پیش ہونے کا یہ آخری موقع دیا جاتا ہے۔