خیبر پی کے کابینہ نے سستے آٹے کیلئے 3 ارب سبسڈی کی منظوری دیدی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ محمود خان کیزیر صدارت ہوا۔ گندم کی درآمد، سستے آٹے کی فراہمی کیلئے 3 ارب روپے سبسڈی کی منظوری دی گئی۔ صوبائی معاون خصوصی کامران نبگش نے کہا کہ وفاقی حکوم کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم درآمد کی منظوری دی ہے۔ ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم درآمد پر 8.510 ارب روپے لاگت آئے گی۔ گندم کی خریداری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔ کمیٹی گندم کی خریداری کیلئے پرائیویٹ سیکٹر سے بات کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...