فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری وٹکٹ ہولڈر رانا وحید احمد خاں آف سچاسودا نے کہا ہے کہ خدمت کی سیاست ہی مشن ہے اس پر کبھی بھی کمپرومائز نہیں کیا اس مشن کی تکمیل فاروق آباد ، صفدرآباد ، خانقاہ ڈوگراں سمیت دیہاتوں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی شکل میں ہوگی مارکیٹ کمیٹی فاروق آباد کے چیئرمین رانا سعید احمد خاں اور مارکیٹ صفدرآباد کے چیئرمین رانا طارق محمود آف گرمولا پر پارٹی قیادت نے جس اعتماد کااظہار کیا ہے اس کو پورا کرنے کیلئے وہ دن رات ایک کردینگے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ڈیرہ پر فاروق آباد اور صفدرآباد کے مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمینوں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔