ننکانہ صاحب (نما ئندہ خصوصی+ نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسرچوہدری وقار کی غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی 10دوکانیں سیل کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر چوہدری وقار احمد نے غیر قانونی طور پرایل پی جی گیس اور پٹرول کی ری فلنگ کرنیوالے افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد دکانوں کو سیل کر کے ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والے آلات قبضہ میں لے لیے۔