ننکانہ صاحب(نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمدنے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب فیاض احمد کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا ، اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمدنے کہا کہ یوم عاشورہ کے حوالے سے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں بڑے جلوسوں کے روٹس کی چیکنگ بذریعہ ٹیکنیکل آلات سے کی جارہی ہے۔