شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی ملکی اداروں کی ساکھ متاثر کررہی ہے غیر موثر حکومتی پالیسیوں کے باعث کوئی ادارہ فعال نہیں رہا سلیکٹیڈ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کے باعث تمام شعبے شدید متاثر ہوئے ہیں خصوصاً معاشی بدحالی کے باعث عام شہری کی زندگی بری طرح بدحالی کا شکار ہوئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری سرفراز احمد چھینہ اور چوہدری کامران ورک کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔