کراچی(نیوز رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کراچی ڈویڑن کے جوائنٹ سیکرٹری احسان اللہ ہزاروی نے پاکستان اسٹڈی سرکل پیس یونائیٹڈ موومنٹ کی چیئر پرسن،سینئر سیاستدان سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی راحیلہ ٹوانہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،اس موقع پرکراچی کے تازہ حالات، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور تنمظیمی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔احسان ہزاروی نے میڈم راحیلہ ٹوانہ کی سیاسی، پارلیمانی اور سماجی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ راحیلہ ٹوانہ میڈم کی رہنمائی میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے،اس موقع پر راحیلہ ٹوانہ نے آل پاکستان مسلم لیگ میں احسان ہزاروی کے فعال کردار کوسراہا