کراچی سندھ حکومت کی مجرنہ مآغفلت کا نشانہ وڈیرہ ذہنیت کے حامل لوگ بلدیاتی نظام نہیں چاہیے ، وسیم اختیر

Aug 25, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری گزشتہ 4 سال سے سندھ گورنمنٹ کی مجرمانہ غفلت کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، وڈیرہ ذہنیت کے حامل لوگ بلدیاتی نظام نہیں چاہتے، سندھ حکومت نے کراچی کو اے ٹی ایم مشین بنا دیا، اب یہی لوگ اس شہر کو تقسیم کرنے کے در پے ہیں، اب معاملہ سیاست سے اوپر جاچکا، اس نا انصافی پر کراچی کے شہری سیاسی وابستگی کو چھوڑ کر متحدہوجائیں، وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے کو بھیج دیا میں کہتا ہوں وہ خود یہاں آکر صورتحال دیکھیں، سیاست کو چھوڑیں یہاں لوگ مر رہے ہیں، بد ترین حالت میں زندگی گزار رہے ہیں،بطور میئر جو محکمے مجھے کے ایم سی میں ملے انہیں چار سال میں فعال بنایا، اگر کسی کو ناکامی نظر آتی ہے تو یہ میری نہیں بلکہ سندھ حکومت اور آئین کے آرٹیکل 140-A کی ناکامی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز کے ایم سی صدر دفتر میں بحیثیت میئر کراچی 4 سالہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن،

مزیدخبریں