چین کیساتھ مذاکرات ناکام ہونے پر فوجی آپریشن موجود: بھارتی وزیر دفاع کی بڑھک

Aug 25, 2020

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر دفاع  جنرل بپن راوت نے کہا ہی کہ چین کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں فوجی آپشن میز پر موجود ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا لداخ میں چینی فوج کی طرف سے بدانتظامیوں سے نمٹنے کے لئے فوجی آپشن موجود ہے لیکن اس کا استعمال اسی صورت میں کیا جائے گا جب فوج اور سفارتی سطح پر بات چیت ناکام ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ بھارت کی مسلح افواج چین کی طرف سے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں اور مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں میںہم آہنگی کا کوئی فقدان نہیں ہے۔دریں اثنا چین نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر بھارتی فوج پینگونگ جھیل کے فنگر 4 علاقے سے پیچھے ہٹ جاتی ہے تو چینی فوج بھی اسی فاصلے سے پیچھے ہوجائے گی۔ تا ہم بھارت نے اس تجویز کو مسترد کردیا ہے اور چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرحد پر مشرقی لداخ کے تمام علاقوں میں جمود کی بحالی کرے۔

مزیدخبریں