اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے پاکستان سٹیزن پورٹل پر ایف بی آر افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد بھیجی گئی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے 68 افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کی گئی، ایف بی آر کے 10 اعلیٰ افسران کو ناقص کارکردگی پر سخت تنبیہ کی گئی، ممبر کسٹم پالیسی، ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس، چیف کلکٹر بلوچستان، چیف کمشنر آئی آر کراچی، چیف کلکٹر اسلام آباد، ڈی جی کسٹمز کراچی کو ناقص کارکرردگی پر تنبیہ کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ناقص کارکردگی پر ممبر کسٹم آپریشنز، چیف کمشنر آئی آر فیصل آباد کو بھی تنبیہ کی گئی۔ افسران کو شہریوں کی شکایات سے متعلق کارکرگی بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کے مسائل کے تسلی بخش حل نہ کرنے کی صورت میں سخت کاروائی کا عندیہ بھی دیا گیا۔ وزیراعظم آفس نے چیئرمین ایف بی آر کو 556 حل شدہ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دیتے ہوئے کہا شہریوں کی شکایات کو دوبارہ میرٹ پر حل کیا جائے، چئیرمین آیف بی آر شکایات کے حل کی رپورٹ جمع کروائے۔رپورٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کی تعریف کی گئی، ممبر آئی ٹی، چیف مینجمنٹ آئی آر، چیف کمشنر آئی آر راولپنڈی اور بہاولپور کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔
وزیراعظم آفس کا ایف بی آر افسران کیخلاف 556شکایات دوبارہ کھلونے کا حکم
Aug 25, 2020