کراچی(نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں ضلع کیماڑی کی تشکیل کے خلاف پاکستان تحریک انصاف عدالت پہنچ گئی۔ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے سندھ ہائیکوٹ میں درخواست دائر کر دی۔ رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی عامر لیاقت حسین نے درخواست میں موقف اپنایا کہ اگر سندھ تقسیم نہیں ہوسکتا تو کراچی بھی تقسیم نہیں ہوسکتا۔ ضلع کیماڑی کی تشکیل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ آئینی درخواست کو وزیراعظم کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ عامر لیاقت کی آئینی درخواست کی سماعت کل26 اگست کو ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ مراد علی شاہ کہتے مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، ہم کہتے ہیں مرسوں مرسوں کراچی نہ ڈیسوں۔
کراچی میں ضلع کیماڑی کی تشکیل کیخلاف تحریک انصاف کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
Aug 25, 2020