پنجاب کی خاتون وکیل کے اغوا کیخلاف سٹی کورٹ کراچی میں مکمل ہڑتال 

Aug 25, 2020

کراچی (این این آئی)کراچی بار ایسوسی ایشن نے پنجاب کی خاتون وکیل ارشاد نسرین کے اغوا اور تشدد کیخلاف سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال اور صدر کراچی بار کی صدارت میں جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا، ہڑتال کے موقع پر تمام عدالتوں میں مکمل طور پر کام بند رہا اور وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوے، جبکہ جنرل باڈی اجلاس سے واس چیرمین حیدر امام رضوی، نعیم قریشی، منور یوسفی، حفیظ لاشاری، غلام رسول سوہو، ندیم منگی، حسین بخش ساریو، ناہید افضال خان، انور میمن و دیگر نے خطاب کیا۔ جنرل باڈی میں اتفاق سے ہر جمعرات کو ایک گھنٹے کیلئے بھوک ہڑتال کی جائیگی۔

مزیدخبریں