کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ صفورا میں فوجی عدالت کی سزائے موت کے خلاف دہشت گردوں کی اپیلوں کی سماعت ،درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملٹری کورٹ کے فیصلے کی کاپی تاحال فراہم نہیں کی گئی ہیں۔سندھ ہائیکورٹ سانحہ صفورا میں فوجی عدالت کی سزائے موت کے خلاف دہشت گردوں کی اپیلوں کی سماعت ہوئی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں اخبارات کے ذریعے ملزمان کی سزا کے بارے میں معلوم ہوا ملٹری کورٹ کے فیصلے کی کاپی تاحال فراہم نہیں کی گئی جس پر جسٹس نظر اکبر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست میں ملٹری کورٹ کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا ہمارا بینچ اپیلوں کی سماعت کرسکتا ہے یہ درخواستیں متعلقہ بینچ کو بھیجی جائیں عدالت نے ملزمان کی درخواستیں دوسرے بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔فوجی عدالت نے سعد عزیز،طاہر منہاس،اظہر عشرت، حافظ ناصر اور اسد الرحمان کو سزا موت سنائی تھی مجرمان کے اہل خانہ کو مقدمات کی تفصیلات نہیں بتائی جارہی اہل خانہ کی ملاقات کرائی جائے اور سزا پر عمل درآمد روکا جائے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں مجرمان کی اپیل دائر کرنے کا موقع دیا جائے ۔
سانحہ صفورا میں فوجی عدالت کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں کی سماعت
Aug 25, 2020