پی ٹی آئی حکومت کے 2  برسوں میں حکومتی قرض میں 45 فیصد اضافہ ہوا، وزارت خزانہ

اسلام آباد (آئی این پی) پی ٹی آئی حکومت کے گزشتہ 2  سالوں میں حکومتی قرض میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری  کی جانے والی نئی دستاویز کے مطابق 2 سالوں میں حکومتی قرضہ جی ڈی پی کے 87 فیصد کے برابر ہوگیا جب کہ قرض میں اضافے کی بڑی وجہ مالی خسارہ پورا کرنے کے لئے لیا گیا قرض ہے۔ دوسری جانب قانون کے مطابق حکومتی قرض جی ڈی پی کے 60 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)کے دور میں حکومتی قرضہ جی ڈی پی کا تقریباً 73 فیصد تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...