اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس(آج) منگل کو طلب کرلیا۔ کابینہ ملکی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر غور کرے گی اور حکومتی لیگل ٹیم کابینہ کو نوازشریف کی وطن واپسی کے لئے آپشنز پر بریفنگ دے گی جبکہ نواز شریف کو وطن واپس لنے کے لیئے حتمی مشاورت بھی کی جائے گی۔ بعض وزرا کو کابینہ ڈویژن سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 11نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ اپوزیشن کے خلاف سیاسی محاذ تیز کرنے پر مشاورت کرے گی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب 11نکاتی ایجنڈا پر غور ہو گا
Aug 25, 2020