کراچی کے مسائل کا مستقل حل نکالنا ترجیح ہے، کسی مصلحت کا شکار نہیں: وزیر بلدیاتی سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے تجاوزات کے خاتمہ سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ نالوں پر قائم تجاوزات پیپلز پارٹی نے تعمیر نہیں کروائیں۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے متعلق حکومت کسی مصلحت کا شکار نہیں، کراچی کے مسائل کا مستقل حل نکالنا ترجیح ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو سدھارنے کی ضرورت ہے، مرحلہ وار پہلے غیرآباد اور پھر آباد تجاوزات کو صاف کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تمام افراد کو متبادل رہائش فراہم کرے گی، نالوں پر قائم تجاوزات پیپلز پارٹی نے تعمیر نہیں کروائیں۔ہم دوسروں کی غلطیوں کا خمیازہ عوام کو نہیں بھگتنے دیں گے، میڈیا کو تمام کارروائی کے دوران آن بورڈ رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن