اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نوازشریف جیل میں سزا کاٹ رہے تھے، واپس آئیں گے تو جیل ہی جائیں گے۔ فواد چودھری نے ایک بیان میں کہا کہ عدالت نے شورٹی کو تبدیل کیا، شہبازشریف کو بلا کر نوازشریف کی واپسی کی بات کرنی چاہئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف جیل میں سزا کاٹ رہے تھے، واپس آئیں گے تو جیل ہی جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پلی بارگین کریں گے، پیسے واپس کریں گے جبکہ وہ عدالت سے نااہل ہیں، الیکشن نہیں لڑ سکتے۔