عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لے، صدر علوی وزیراعظم: تنازعات کا حل ترجیح:صدر بین الپارلیمانی یونین

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ/ سٹاف رپورٹر/ سپیشل رپورٹ/ نیوز رپورٹر) صدر بین الپارلیمانی یونین گیبریلا کولیس سیرن نے دورہ پاکستان میں مہمان نوازی سے متاثر ہو گئیں گیبریلا کولیس نے ٹروتھ انٹرنیشنل میگزین کو انٹرویو دینے کا اعلان کر دیا اور دورہ پاکستان کے اختتام پر سفرنامہ بھی لکھنے کا اعلان کیا ہے ،صدر بین الپارلیمانی یونین اپنے انٹرویو میں دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں گی اور پاکستانی شفافت کی تعریف بھی کریں گی۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز سے بین الپارلیمانی یونین کی صدر سے ملاقات کی صدر بین الپارلیمانی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک خوبصورت ملک کے طور پر جانتی ہوں ،اس سے قبل صدرڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ صدر نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں جس پیمانے پر جس بربریت کے ساتھ انسانی حقوق کو پامال کررہی ہے۔ اس کی نظیر نہیں ملتی۔ صدر گزشتہ بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی صدر سے بات چیت کررہے تھے۔ جنہوں نے صدر علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ اور دوسرے حکام بھی موجود تھے۔ صدر نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ کیا ہے اور وہ کشمیر کو جو کہ ایک متنازعہ خطہ ہے کو بھارت میں جبراً مدغم کرنے کے بعد کشمیر یوںپر ظلم کررہا ہے۔ صدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے باشندے ایک اذیت ناک صورت حال سے دو چار ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے بھارت نے انہیں لاک ڈاؤن میں رکھا ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کو جبراً بھارت کا حصہ قرار دینا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ انٹرپارلیمانی یونین کی صدر نے انٹرپارلیمانی یونین اور پاکستان کی پارلیمنٹ کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ آئی پی یو کی صدر  گیبریلا کیولیس بیرن  نے  وفد کے ہمراہ  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات جمہوری نظام کو مستحکم بنانے میں پارلیمنٹ کے کردار اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے صدر آئی پی یو اور ان کے وفد کو وزارتِ خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا اور  آئی پی یو کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں پارلیمنٹ کی بالادستی کے حوالے سے محترمہ گیبریلا کیولیس بیرن کی خدمات کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جمہوریت کے استحکام کیلئے پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے ۔وزیر خارجہ نے صدر آئی پی یو کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہند  وستان کی ہندتوا سوچ اور یک-طرفہ غیر آئینی اقدامات پورے خطے کے لیے خطرے کا باعث ہیں ۔ نہتے کشمیریوں کو ان کا جائز حق، حق خودارادیت دلوانے اور انہیں بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے آئی پی یو اور عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا ۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ معصوم نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم نے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیولیس بیرن سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا بین الپارلیمانی یونین کی صدر کو آئی پی یو کے 130 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران باہمی  ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان خطے اور علاقائی امن کیلئے کوشاں ہے اور پاکستان مسائل کا حل ڈائیلاگ کے ذریعے تلاش کرنے کاخواہاں ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...