ٹنڈوآدم (نامہ نگار /رانا عمران اختر )ٹنڈوآدم کے نیشنل میڈیکل بون کیئر ہسپتال میں قائم بچوں کے انتہائی نگہداشت والے شعبے (نرسری) کو مبینہ طور پر کراچی سے آئے انٹرینڈ اسٹاف کو ٹھیکے پر دے دیا گیا ہے متعدد بار بچوں کے انتہائی نگہداشت والے شعبے (نرسری) کے حوالے سے بچوں کی دیکھ بھال صحیح طریقے سے نہ ہونے، سہولیات کے فقدان اور مشینری خراب ہونے کی عوامی شکایات کے باوجود ہسپتال انتظامیہ نے کوئی تدارک نہ کیا۔ دوسری جانب محکمہ صحت ٹنڈوآدم کو علم ہونے کے باوجود ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے سے گریز ہے ۔عوامی حلقوں کی جانب سے وزیراعلی سندھ، صوبائی وزیر صحت ، سیکریٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ ، ڈی ایچ او سانگھڑ ڈی سی سانگھڑ ، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم سے اپیل کی کہ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرکے فل فور بچوں کے ان انتہائی نگہداشت والے شعبے (نرسری) سے ٹھیکہ ختم کرایا جائے۔