اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی جانب سے یورپی یونین کے رکن ممالک کے فلائٹ آپریشن کی معطلی کے خلاف یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کے پاس اپیل دائر کرے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپیل پی آئی اے اور متعلقہ حکام نے تیار کرلی ہے اور اسے ای اے ایس اے میں داخل کرنے سے پہلے ایوی ایشن ڈویژن میں پیش کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ای اے ایس اے کے سامنے دائر کی جانے والی اپیل میں گزشتہ 5 سالوں میں پاکستان میں طیاروں کے گرنے کے بڑے حادثوں اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے حکام کی جانب سے کیے گئے حفاظتی اقدامات کی بھی تفصیلات سے آگاہ کیا جائیگا،رپورٹ کے مطابق ای ایس اے کے پاس اپیل دائر کرنے سے قبل پی آئی اے، ایوی ایشن ڈویژن میں ایک پریزنٹیشن دے گا۔
پروازوں کی معطلی، پی آئی اے یورپی یونین سیفٹی ایجنسی میں اپیل دائر کرے گی
Aug 25, 2020