آوٹ آف ٹرن پلاٹوں کی الاٹمنٹس کیخلاف کیس، اعظم خان کو جواب کیلئے دوبارہ نوٹس 

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے آوٹ آف ٹرن پلاٹوں کی الاٹمنٹس کے خلاف کیس میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی جانب سے عدالت کے سامنے کوئی پیش نہ ہونے پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے اعظم خان کو جواب کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار ابو احمد عاکف کی جانب سے منور اقبال دوگل ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے جبکہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان،سیکرٹری پٹرولیم میاں اسد حیاالدین،ممبر لیگل ایف بی آر فضل یزدانی اور اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے افسر اعجاز شاہ واسطی کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا، عدالت نے چار بیوروکریٹس کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے نوٹس کی تعمیل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے استفسارکیاکہ ہاوسنگ اینڈ ورکس سے کوئی نہیں آیا، دلچسپی ہی کسی کو نہیں، عدالت نے وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کو بھی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی،اس موقع پرسی ڈی اے نے اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا، عدالت نیپلاٹوں کی الاٹمنٹ کے نوٹیفکیشن معطلی کی درخواست پر بھی دوبارہ نوٹس جاری کرکے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئیمذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ مزید سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن