سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس، تین ملزمان کی  درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی 

اسلام آباد (نا مہ نگار) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس میں زیر حراست چار ملزمان میں سے تین ملزمان کی جانب سے دائر درخواست  ضمانت پر سماعت (آج ) منگل تک ملتوی کر دی ہے ۔  پیر کو سماعت کے دوران ملزمان ناصر احمد سلطانی،رانا نعمان رفاقت اور عبدالوحید نے درخواست ضمانت دائر کی جس پر عدالت نے درخواست پر مدعی مقدمہ حافظ احتشام احمد کو (آج)منگل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔  یاد رہے کہ تینوں درخواست گزار اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

ای پیپر دی نیشن