مہلک وبا کوورونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد2کروڑ38لاکھ سے زائد ہوگئی ہے اور8لاکھ 16ہزار991افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، بھارت میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران854افراد ہلاک ہوئے اموات کی مجموعی تعداد 58ہزار546ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 59لاکھ 15ہزار630افراد متاثر ہوئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 81ہزار614ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران امریکہ میں 399افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد36لاکھ10ہزار سے زائد ہو گئی۔ برازیل میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید141افراد ہلاک ہوئے اور وہاں اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ15ہزار سے زائد ہو گئی ۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد31لاکھ64ہزار سے زائد ہو گئی ۔ بھارت میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران854افراد ہلاک ہوئے اموات کی مجموعی تعداد 58ہزار546ہوگئی ۔روس میں کورونا سے 9لاکھ 61ہزار493افراد متاثر اور گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 121افراد ہلاک ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 16ہزار 448ہوگئی ۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13ہزار159ہو گئی جبکہ 6لاکھ 11ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5لاکھ 63ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 60ہزار 800اموات ہوئی ہیں۔دنیا بھر میں اب تک 1کروڑ 63لاکھ58ہزار سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 66لاکھ 33ہزار698ہے۔دنیا میں کورونا کے پہلے 50لاکھ کیسز185دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50لاکھ کیسز صرف 18دنوں میں سامنے آئے۔کوروناوائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رپورٹ ہوا تھا اور 6مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1لاکھ سے زائد ہوگئی۔