سائوتھمپٹن( وائس آف ایشیا) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرلیے، انہوں نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف ساؤتھمپٹن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں اپنے نام کیا۔ اظہر علی نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 151 اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ قبل ازیں محمد یوسف نے 120، یونس خان نے 126، جاوید میانداد نے 133 اور انضمام الحق نے 135 اننگز میں 6 ہزار رنز کا سنگ میل عبورکیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 6 ہزار رنز مکمل ہونے پر اظہر علی کو مبارک باد پیش کی ہے۔اظہر علی 6 ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر بنے ہیں، وہ اب تک 81 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں اظہر علی کی 17 سنچریاں اور 31 ففٹیز ہیں جب کہ ان کی اوسط 42.94 ہے۔
اظہرعلی نے وہ اعزاز حاصل کرلیا جو سعید انور اور ظہیر عباس کے پاس بھی نہیں
Aug 25, 2020