فرانسیسی آئل کمپنی ٹوٹل نے موزمبیق کے دور دراز شمالی علاقے میں واقع بڑے گیس منصوبے کے تحفظ کے لیے حکام کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کردیے۔کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق معاہدے کے تحت صوبہ کابو ڈیلگاڈو میں واقع بڑے ایل این جی منصوبے میں پیداواری و دیگر سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے ایک مشترکہ ٹاسک فورس قائم کی جائے گی۔یاد رہے کہ صوبہ کابو ڈیلگاڈو 2017 ءسے جنگجو تنظیم کی سرگرمیوں کا مرکز ہے جہاں اب تک مختلف واقعات میں 1500 سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ اڑھائی لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں۔