جاپانی وزیراعظم نے وزارتِ عظمٰی پر طویل ترین عرصہ فائز رہنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

 جاپان کے وزیرِاعظم شنزوآبے کی موجودہ مدّتِ منصب کے پیر کو 2 ہزار 799 دن مکمل ہونے پر وہ طویل ترین دورانیے تک مسلسل اس منصب پر فائز رہنے والے جاپانی وزیراعظم بن گئے ہیں۔اس سے قبل 2 ہزار 798 ایام تک کا ریکارڈآنجہانی ساتو ایئی ساکو کا تھا۔شنزو آبے کا یہ ایک اور سنگِ میل ہے جو 2006 سے ایک سال تک قائم رہنے والی انکی تشکیل کردہ پہلی کابینہ کے ایام کے شمار سمیت گزشتہ سال طویل ترین مدّت تک خدمات انجام دینے والے وزیرِاعظم بن چکے ہیں۔ انہوں نے ایوان زیریں کے انتخاب میں کامیابی کے بعد دسمبر 2012 میں دوبارہ وزارتِ عظمٰی سنبھالی اور اپنی دوسری کابینہ تشکیل دی۔انہوں نے جاپانی معیشت کے احیاءکو ترجیح دی اور ایسی سلسلہ وار پالیسیوں کو فروغ دیا جو آبے نامکس کے طور پر معروف ہوئیں، یہ تفریطِ زر سے بچنے کی غرض سے بنائی گئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن