تیونس میں نامزد وزیر اعظم ہشام المشیشی نے سرکاری طور پر نئی حکومتی تشکیل صدر قیس سعید کے حوالے کر دی۔بعد ازاں ہشام المشیشی نے ایک پریس کانفرنس میں آزاد ٹیکنوکریٹس پر مشتمل کابینہ کا اعلان کیا۔ اس اقدام کا مقصد سیاسی تنازعات سے کنارہ کش رہتے ہوئے ملک کی معیشت کو درست کرنا ہے۔ہشام المشیشی کے مطابق ان کی کابینہ میں خود مختار شخصیات شامل ہیں۔ اس طرح گیند پارلیمنٹ کے کورٹ میں منتقل ہو چکی ہے۔ اب پارلیمنٹ حکومت کو اعمتاد کا ووٹ دینے کے لیے اجلاس منعقد کرے گی۔ چھ ماہ کے دوران ملک میں تشکیل پانے والی یہ دوسری حکومت ہے۔المشیشی کا مزید کہنا تھا کہ "سیاسی جماعتوں اور پارلیمانی گروپوں کے ساتھ مسلسل مشاورت اور ملک کی اقتصادی، سیاسی اور سماجی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد خود مختار اور اہلیت کے حامل افراد (ٹیکنوکریٹس) کی حکومت تشکیل دینے کی ضرورت محسوس ہوئی جو اقتصادی اور سماجی صورت حال پر توجہ مرکوز کرے اور تیونس کے عوام کے ساتھ ان کے استحقاق کے مطابق معاملہ کرے۔ ہشام المشیشی کی حکومت میں 28 وزراءاور ریاستی وزراءشامل ہیں۔
تیونس ، ٹیکنوکریٹس پر مشتمل نئی حکومت کا اعلان
Aug 25, 2020 | 13:28