یورپی یونین نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو مبینہ طور پر زہر سے مارنے کے الزامات کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات یقینی بنائے۔ یورپی یونین نے الیکسی ناوالنی کی زندگی پر اس مبینہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔چوالیس سالہ الیکسی نوالنی کو گزشتہ ہفتے کے روز ایک خصوصی ہیلی کاپٹر سے سائبیریا کے شہر اومسک سے جرمن دارالحکومت برلن کے ایک ہسپتال میں لایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ گزشتہ روز جرمن ڈاکڑوں نے تصدیق کر دی تھی کہ انہیں ممکنہ طور پر زہر دیا گیا تھا۔
الیکسی ناوالنی کیس، یورپی یونین کا روس سے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ
Aug 25, 2020 | 14:47