بھارت،ڈاکٹروں نے خاتون کے پیٹ سے 110پاونڈ وزنی ٹیومر نکال لیا

Aug 25, 2020 | 15:07

ویب ڈیسک

 ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے خاتون کے پیٹ سے 50 کلو وزنی ٹیومر کامیابی سے نکال دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ڈاکٹروں ساڑھے تین گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد نرملا نامی 52 سالہ خاتون کے پیٹ سے 110 پاونڈ وزنی ٹیومر نکالا ہے۔

آپریشن کرنے والے ڈاکٹر پرشاد کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تین دہائیوں سے میڈیکل کی فیلڈ سے وابستہ ہے اور انہوں نے اپنی زندگی میں اتنا بڑا ٹیومر نہیں دیکھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ڈاکٹروں نے 2017 ریاست تامل ناڈو کی رہائشی خاتون کے پیٹ کا آپریشن کرکے 4 کلو وزنی ٹیومر نکالا تھا لیکن نرملا کے پیٹ سے 50 کلو وزنی ٹیومر نکلا ہے۔

مزیدخبریں