لاہور : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال لاہور پہنچ گئے، جہاں انھیں مریم نواز کی پیشی پرنیب دفتر پر حملہ اوراب تک کی کارروائی سے متعلق آگاہ کیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال 2روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے . ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نےچیئرمین نیب کا استقبال کیا .ڈی جی نیب سلیم شہزاد ہائی پروفائل کیسز سےمتعلق بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کو مریم نواز کی پیشی پرنیب دفتر پر حملہ اوراب تک کی کارروائی سے متعلق آگاہ کیاجائے گا جبکہ شراب، محکمہ اوقاف زمین ،لیگی وحکومتی رہنماؤں کے کیسز پر بریفنگ دی جائے گی۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال 2روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
Aug 25, 2020 | 16:28