جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

جمیکا کے سابق سپرنٹر، نامور ایتھلیٹ اور آٹھ مرتبہ اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والے یوسین بولٹ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ 34 سالہ یوسین بولٹ نے جمیکا میں دوستوں کے ساتھ اپنی 34 ویں سالگرہ کی تقریب کے بعد اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس بات کا انکشاف ریو 200 میٹر جیتنے کے بعد یوسین بولٹ کی دوستوں کے ساتھ ماسک فری پارٹی کی تقریب میں شرکت کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹ کے بعد ہوا۔ یوسین بولٹ نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ ان کو کورونا وائرس کی علامات نہ ہونے کے برابر ہیں تاہم وہ اس کے باوجود احتیاطی تدابیر کے مطابق گھر میں ہی الگ تھلگ رہیں گے۔ یوسین بولٹ نے کہا کہ ان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج کی تصدیق جمیکا کی وزارت صحت نے کی ہے۔ یوسین بولٹ نے کہا کہ ان کو کورونا وائرس کی کوئی خاص علامت نہیں ہے لیکن وہ اس سے بچاﺅ کے لئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے۔ یوسین بولٹ مسلسل تین اولمپکس (2008 ، 2012 اور 2016) میں 100 میٹر اور 200 میٹر طلائی تمغے جیت چکے ہیں۔ سپرنٹر لندن میں ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد 2017ءمیں ایتھلیٹکس سے ریٹائر ہوئے گئے تھے۔ مداحوں نے بولٹ کو سوشل میڈیا پر جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے ان پر لاپروائی کا الزام عائد کیا ہے۔ مبینہ طور پر پریمیر لیگ سٹار راحیم سٹرلنگ اور ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل پارٹی میں شریک تھے۔ جمیکا میں اب تک 1,612 تصدیق شدہ کیسز ہیں، ان میں 622 زیر علاج ہیں اور 16 افراد کی کورونا وائرس سے اموات واقع ہوچکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن