حیدرآباد ( نامہ نگار ) ایچ ڈی اے ملازمین نے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے کی صورت میں 26 اگست کو کراچی پریس کلب کے سامنے دھرنے اور وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے جو مطالبات مانے جانے تک جاری رہے گا۔ یہ انتباہ ایچ ڈی اے مزدور یونین کے رہنمائوں انصاف لاشاری، ساجد رقی، عبدالجبار ہاشمی، ذویلفقار راجپوت اور دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ایچ ڈی اے ملازمین نے مطالبات پورے نہ ہونے پرڈیڈلائن دیدی
Aug 25, 2021