ٹنڈوآدم (نامہ نگار )جے یو آئی کے مرکزی رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ملک اپنی تاریخ کی سب سے ذیادہ مہنگائی، بیروزگاری،بدامنی، کرپشن بھگت رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوآدم میں الطاف جونیجو ایڈوکیٹ کے ماموں کے انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔ ملک کے عوام اس حکومت سے چھٹکارہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کرپٹ لوگوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اور ملک لوٹنے والے حکومت کا حصہ بھی بنے ہوئے ہیں۔ یہ حکومت قوم پر کسی عزاب سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر رہا ہے،۔ مولانہ عبدلغفور حیدری کے ہمراہ جے یو آئی ضلع سانگھڑ کے صدر عبدالغفور مینگل۔ قاری نظر محمد۔ مولانہ احمد خان برڑو۔ مولانہ حاجی محمد ہاشم۔ مفتی حبیب الرحمان۔ قاری اسلم تھہیم اور دیگر بھی تھے۔