حلقہ بندیوں مکمل کیے بغیرسندھ میں بلدیاتی الیکشن ممکن نہیں ،نثارکھوڑو

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے سی سی آئی میں مردم شماری کے متعلق یکطرفہ فیصلے کے خلاف سندھ کیجانب سے پارلیمنٹ کو بھیجے گئے ریفرنس پر بحث کے لئے  پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرکے ریفرنس پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، ایسا مطالبہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے، نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ کو مردم شماری کے نتائج کے متعلق سی سی آئی کے یکطرفہ فیصلے پر اعتراض ہے، سندھ حکومت نے مردم شماری کے متعلق سی سی آئی کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف  پارلیمنٹ کو ریفرنس بھیجا جو تاحال التوا کا شکار ہے، وفاقی حکومت کی سندھ کے لئے نیت ٹھیک نہیں ہے جس وجہ سے مردم شماری کے حتمی نتائج کے متعلق سندھ کے خدشات ختم نہیں کرنا چاھتے اس لئے ریفرنس پر پارلیامنٹ میں کوئی کاروائی آگے نہیں بڑھائی جا رہی، مردم شماری کے حتمی نتائج جاری ہونے اور حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونے تک سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے جا سکتے، انہوں نے کہا کہ صوبوں کے درمیان پانی کی شفاف تقسیم نہ کرنے کے ذمیدار ارسا چیئرمین ہیں، ارسا چیئرمین کو فوری طور پر ھٹا کر سندھ سے ارسا چیئرمین مقرر کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...