یکساں نصاب تعلیم پر عمل درآمدفوری یقینی بنایا جائے ، ثروت اعجاز قادری 

کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم پر عمل درآمد کو فوری یقینی بنایا جائے ،وفاقی حکومت صوبوں کے اشتراک سے یکساں نصاب تعلیم بنانے کیلئے شرعی ایشو زپر علماء کرام سے بھی مشاورت کو یقینی بنائیں ،قومی یکساں نصاب تعلیم مثبت اثرات مرتب ہونگے ،قومی یکساں نصاب تعلیم عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے ،ملک میں ایسا تعلیمی نظام چاہتے ہیںجس سے امیر وغریب کا فرق ختم ہوجائے،سندھ میں اسکولوں کی بندش سوالیہ نشان ہے ،کرونا وائرس کو آڑ بناکر بچوں کو تعلیم سے محروم کیا جارہا ہے ،ملک کا نظام مکمل طور پر آئین پر چلے تو مسائل حل اور غربت ختم ہوجائیگی ،آئی ایم ایف کے قرضے کسی طور بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے ،ملک میں آسمان کی بلندیوں کو چھوتی مہنگائی کا سب سے بڑا سبب بیرونی قرضے ہیں،عوام بیروزگاراورغربت کے ہاتھوں میں جکڑے ہونگے تو پھر ملک کس طرح ترقی کرسکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی اور تشدد کا خاتمہ تعلیم وشعور سے ہی کیا جاسکتا ہے ،بھارت مذہبی فرقہ وارانہ فسادات کرانے کا جال بن رہا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی پر کسی طور بھی خاموش نہیں رہ سکتے ،کشمیریوں سے ہمارا کلمہ طیبہ کا رشتہ ہے ان کی سیاسی واخلاقی حمایت کرتے رہینگے ،پرامن افغانستان دنیا کی ضرورت ہے عوامی حمایت یافتہ حکومت کو تسلیم کرنا ہوگا ،سندھ میں لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں ہے ،اخبارات میں شائع ہونیوالی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ کراچی سمیت 29شہروں میں کروڑوں افراد کو آلودہ اور بیکٹیریا کی آمیزش والا پانی دیا جارہا ہے ،سندھ حکومت پینے کا صاف پانی عوام کو فراہم کرے ۔

ای پیپر دی نیشن