کراچی (وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت نے جماعت اسلامی کے علاقہ ناظم کی دکان پر فائرنگ سے نوجوان بیٹے کی ہلاکت کے معاملہ پرجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے ملزم مجاہد مسعود کو عدالت میں پیش کر دیا،عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،عدالت نے مفرور ملزمان سراج اور مقصود کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا،تفتیشی افسرکاکہناتھاکہ مفرور ملزمان سراج اور مقصود کے پی کے میں ہیں، دونوں ملزمان کو کے پی کے سے گرفتار کرنے کیلئے محکمہ داخلہ سے اجازت طلب کی ہے،وکیل مدعی مقدمہ سکندر چانڈیو نے کہاکہ اصل ملزمان کو گرفتار کیا جائے، اصل ملزمان سراج اور مقصود ہیں، گرفتار ملزم مجاہد مسعود صرف سہولت کاری میں ملوث ہے۔
ناظم جماعت اسلامی کے بیٹے کا قتل ،ملزم عدالتی ریمانڈپرجیل روانہ
Aug 25, 2021