پاکستان میں عزاداری سید الشہداء کو روکنے کے ہتھکنڈے برداشت نہیں ہونگے‘ ناظر عباس تقوی

Aug 25, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی رہنماء علامہ ناظر عباس تقوی نے علامہ نثار قلندری ،علامہ رضی حیدر، علامہ شبیر میثمی،علامہ کامران عابدی، شمس الحسن شمسی و دیگر کے ہمراہ عزا خانے زہرا کے باہر ہنگامی پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں عزاداری سید الشہداء کو روکنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں جس میں جلوسوں کے راستے میں مداخلت مجالس کو چار دیواری میں محدود کرنے کے ساتھ ساتھ سبیل امام حسین لگانے پر مقدمات قائم کیے جانا اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان میں تشیع کو دیوار سے لگایا جائے عزاداری امام حسین کسی فرقے کسی مسلک یا مذہب کے خلاف نہیں بلکہ یہ امام عالی مقام پر ہونے والے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ چند سالوں سے حکومت پولیس کے ذریعے عزاداری کو روکنے کی کوششیں کر رہی ہے گزشتہ سال سینکڑوں کی تعداد میں پورے پاکستان میں مجالس و جلوس پر مقدمات قائم کرنا سراسر ناانصافی ہے پنجاب میں گھروں پر منعقدہ مجالس پر مقدمات قائم کرنا حکومت پنجاب کی بزدلانہ کارروائی ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں